ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / عدالت نے آئی ایس کے 16مشتبہ ارکان کی عدالتی حراست 25اکتوبر تک بڑھائی 

عدالت نے آئی ایس کے 16مشتبہ ارکان کی عدالتی حراست 25اکتوبر تک بڑھائی 

Sun, 02 Oct 2016 20:22:28    S.O. News Service

نئی دہلی،2 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ایک خصوصی عدالت نے آئی ایس آئی ایس کے 16مشتبہ ارکان کی عدالتی حراست 25اکتوبر تک کے لیے بڑھا دی ہے ۔ان لوگوں کو ملک بھر سے آئی ایس(اسلامک اسٹیٹ)میں نئے اراکین کی بھرتی کرنے اور ان کی مالی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے)نے عدالت سے کہا کہ اس نے معاملے میں محفوظ گواہوں کے بیانات سمیت غیر موجود دستاویزات کی کاپیاں ملزمان کو دے دی ہے۔اس کے بعد ضلع جج امرناتھ نے کارروائی کے دوران فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے حال ہی میں ایک ملزم سید مجاہد کو عارضی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی آزادی سے ملک کی سلامتی پر اثر پڑے گا۔این آئی اے نے دہشت گرد گروپ کے نظریات کی توسیع کے لیے آئی ایس آئی ایس کی ایک بڑی سازش میں تمام ملزمان کے کردارکو واضح کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ دائر کی تھی ۔ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ آئی ایس کے یہ رکن کچھ ہندوستانی اور غیر مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ مل کر ہندوستان میں تنظیم کے ارکان کی بھرتی کرنے، انہیں ٹریننگ دینے، بنیاد پرستی پھیلانے وغیرہ میں شامل تھے۔آخری رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ فی الحال عدالتی حراست میں رہ رہے ملزمان نے کچھ ہندوستانیوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے شام، لیبیا اور عراق جیسے ممالک میں بھیجا ہے ۔ملک کے مختلف حصوں سے گرفتار کئے گئے ان ملزمان کے نام محمد علیم، محمد عبیداللہ خان، نفیس خان، محمد شریف معین الدین خان، آصف علی، نجم الہدی ، مدبر مشتاق شیخ، محمد عبدالاحد ، سہیل احمد، محمد حسین خان، محمد افضل، عمران اور ابو اناس ہیں۔


Share: